تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’ کیپٹن انڈر پینٹس‘کا آخری ٹریلر

64

بچوں کی مشہور ناول سیریز کا سوپرہیرو بڑی اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیارہے، تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’کیپٹن انڈر پینٹس‘ کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم کی نمائش کا آغاز دو جون سے ہوگا۔

مشہور ناول سریریز کیپٹن انڈر پینٹس پر مبنی یہ پہلی فلم ہے جس کی کہانی چوتھی جماعت کے دو بچوں کے بارے میں ہے جو دوست بھی ہیں۔

جورج اور ہیرلڈ نامی یہ دو دوست کامک بکس کے لئے ایک سپرہیرو کردار تخلیق کرتے ہیں۔

ہپنو رنگ کے ذریعے کیپٹن انڈر پینٹس کا یہ سپر ہیرو مزاحیہ کردار ان کے اسکول کا پرنسپل نبھانے لگتا ہے۔

ڈریم ورکس کی یہ کمپیوٹر اینی میٹڈ سپر ہیرو کامیڈی دو جون سے نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.