بالی وڈ اسٹار انیل کپور اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک بار پھر فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم ’’فینی خان‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

64

بالی وڈ اسٹار انیل کپور اور ایشوریا رائے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تال‘‘ اور 2000 میں فلم ’’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے اس کے بعد کبھی بھی کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن اب دونوں 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

بالی وڈ اسٹار انیل کپور اور ایشوریا رائے بچن کی جوڑی فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم ’’فینی خان‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جب کہ فلم میوزک اور کامیڈی پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی جس کی ہدایتکاری کے فرائض راکیش اوم پرکاش سر انجام دیں گے۔

انیل کپور آخری بار 2015 میں فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں نظر آئے تھے اور وہ ان دنوں فلم ’’مبارکاں‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ایشوریا رائے2016 میں فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.