ایف آئی اے نے لاہور سے جعلی پرائز بانڈ بنانے والے گروہ کے 4افراد گرفتار کر لیے

74

لاہور ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بانڈز تیار کرنے والے گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی پرائز بانڈز ،مشین اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل احمد خان کے مطابق کارروائی لاہور کے مختلف علاقوں میں کی گئی، ملزمان نے 15 ہزار روپے والے جعلی پرائز بانڈ بنانے کے لیے مشین لگا رکھی تھی، گرفتار ملزمان میں ذوالفقار، یوسف، آصف اور ندیم شامل ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذوالفقار ایک اسپتال سے پکڑا گیا، جس کی نشاندہی پر ملزم یوسف کو ہائیکورٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیاجبکہ ان دونوں کی نشاندہی پر مریدکے میں چھاپہ ما را گیا جہاں سے ملزم آصف اور ندیم کو گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.