وزیراعظم استعفے کیلئے ذہنی طور پر تیار: شیخ رشید کا دعویٰ

58

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاناما لیکس اسیکنڈل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی ابتدائی کارروائی کے بعد وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ‘نیوز آئی’ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف اپنے صاحبزادے حسین نواز سے زیادہ قابل اپنے کزن طارق شفیع کو سمجھتے ہیں اور جب انھوں دیکھ لیا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران کئی گھنٹوں تک کیے جانے والے سوالات کے بعد صورتحال مشکل ہورہی ہے تو اب وہ عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں’۔

انھوں نے کہا، ‘میرے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ قاضی خاندان نے پاکستان آنے کے لیے فوج سے سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے اور اگر انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی کروا دی گئی تو 3 یا 4 جون کو قاضی خاندان بھی اپنا بیان ریکارڈ کروانے پاکستان آجائے گا’۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ کیس کی حقیقت کو چھپانے کے لیے قاضی خاندان کو پاکستان آنے سے ڈرایا جارہا ہے تاکہ اصل کہانی سامنے نہ آسکے۔

شیخ رشید نے کہا ‘میں سمجھتا ہوں کہ کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیئے کہ لندن فلیٹس قطریوں کی ملکیت ہیں، کیونکہ انھوں نے مجھے خود ایک بار کہا تھا کہ آپ ٹی وی پر جاکر بتائیں کہ قطری حکومت کا اس سے کسی قسم کا واسطہ نہیں ہے’۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.