کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

71

کراچی ایئر پورٹ پر سیرین طیارے سے چیل ٹکرا گئی تاہم طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر سیرین ایئر لائن کے طیارے سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد چیل ٹکرا گئی ۔ چیل طیارے کے فیول ٹینک سے ٹکرائی تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیل ٹکرانے سے طیارے کے پر کو معمولی نقصان پہنچا جس کے بعد طیارے کو گراﺅنڈ کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق طیارے میں پاکستانی اور غیر ملکی مسافر بھی سوار تھے ، طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس کے بعد اسے آپریشنل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.