دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری

11

 اسلام آباد: حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے توجہ دلاؤ خط کے بعد وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔ رواں سال جولائی میں نگراں کمیٹی نے ان 29 کیسز کو فوجی عدالت بھیجنے کی منظوری دے دی تھی اور تب سے یہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے منتظر تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ کر معاملہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جنوری 2017 سے اب تک ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھیجا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خط کے بعد وزارت داخلہ متحرک ہوگئی اور اب حکومت کی منظوری ملنے کے بعد وزارت داخلہ جلد یہ کیسز فوجی عدالتوں کو بھیج دے گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.