خواتین پر حملے میں ملوث عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان

17

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں بارودی سرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون کے جاں بحق اور ایک خاتون کے شدید زخمی ہونے کے واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اور دہشتگردوں کی جانب سے خواتےن سمےت بے گناہ شہرےوں کو بارودی سرنگ اور دےگر تخرےبی کاروائےوں کے ذرےعے نشانہ بنانے کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی ہے ۔ وزےراعلیٰ نے وزےرداخلہ مےر سرفراز بگٹی سے ٹےلفون پر رابطہ کےا اور ان سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہےں ہداےت کی کہ واقعہ مےں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت کےفر کردار تک پہنچاےا جائے ۔ وزےراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچ معاشرے مےں خواتےن کو عزت و تکرےم دی جاتی ہے تاہم ہمارا مقابلہ اےسے دہشتگردوں سے ہے جنہوں نے اپنی جنگ مےں خواتےن اور بچوں کو بھی دھکےل دےا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتےن کو دہشتگردی کا نشانہ اور نام و نہاد آزادی کی جنگ کا حصہ بناکر بلوچ رواےات کو پامال کےا جارہا ہے جس کی ہرگز اجازت نہےں دی جاسکتی اس موقع پر وزےراعلیٰ اور وزےرداخلہ نے اس امر کو تعجب خےر قراردےا کہ گذشتہ دنوں پاک افغان بارڈر سے خواتےن اور بچوں کو حراست مےں لےنے کے واقعہ پر واوےلا کرنے والے عناصر آج ڈےرہ بگٹی مےں خواتےن پر حملے پر خاموش کےوں ہےں ۔ دونوں رہنما¶ں نے اس عزم کا اظہار کےا کہ خواتےن کے حملے مےں ملوث عناصر کو ہرگز معاف نہےں کےا جائے گا اور بلوچ رواےات کے تحت خواتےن کو حاصل عزت و احترام کی پامالی کو کسی صورت برداشت نہےں کےا جائے گا۔ وزےراعلیٰ نے بارودی سرنگ کا نشانہ بننے والی خواتےن کے لواحقےن سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کےا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.