پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی منظم وجود نہیں، نئی امریکی پالیسی پر اختلاف ہے،خواجہ آصف

15

اسلام آباد آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں صورتحال پیچیدہ ہے،پاکستان کے امریکا کے ساتھ طویل المدت تعلقات رہے ہیں،ہمیں نئی امریکی پالیسی پر اختلاف رائے ہے،ہم ایک مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتے ہیں،ایک تقسیم شدہ معاشرہ مفاہمتی عمل کو مشکل بنا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاک امریکا ٹریک ٹومذاکرات کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ،امریکی سفیرڈیوڈہیل،سابق سفارتکاروں بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.