نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

10

اسلام آباد( آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفدنے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجواورڈاکٹرعبدالمالک پر مشتمل وفد نے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،اس کے علاوہ نئی حلقہ بندیوں اورمجوزہ آئینی ترمیم پربھی مشاورت ہوئی ،ملاقات میں بلوچستان حکومت کی کارکردگی پربھی بات چیت ہوئی۔
دریں اثنا سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزرائے مملکت جنیدانوارچودھری،ارشدلغاری اورسینیٹرسعودمجیدنے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.