نام نہاد احتسابی عمل سے بھاگنے والا نہیں، تمام مقدمات کا سامنا کروں گا،نوازشریف

25

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد سے مری روانہ ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق اور دیگر جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ،پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ نام نہاداحتسابی عمل سے بھاگنے والانہیں،جن لوگوں نے بھاگناتھاوہ بھاگ چکے،میں اپنے خلاف تمام مقدمات کاسامناکروں گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ضمیرمطمئن ہے،کوئی غلط کام نہیں کیا، ماضی میں بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کاسامناکیا،اب بھی کروں گا،ان کا کہناتھا کہ ہم قانون کااحترام کرتے ہیں،اسی لئے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ 7 سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑسکی،ساتھ کھڑے رہنے پرپارٹی ارکان کاشکریہ اداکرتاہوں،نوازشریف کا کہناتھا کہ ہمیشہ آئین اورقانون کی بالادستی کی بات کی،عام انتخابات میں ایک بارپھرسرخروہوں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف رات مری میں گزارنے کے بعد کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.