کرپشن بے نقاب کرنے پرنوازشریف ججز پر حملے کررہے ہیں، عمران خان

18

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف ججز پر حملے کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنی ان حرکتوں پرشرم آنی چاہیے، وہ کرپشن بےنقاب کرنے پر ججز پر حملے کررہے ہیں۔

Nawaz Sharif should be ashamed of himself for openly attacking SC judges simply because they exposed his ill-gotten money & corruption.

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف قوم سے لوٹے ہوئے اپنے اربوں روپے بچانے کے لیے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

Nawaz attacking & seeking to destroy state institutions simply to try & save his billions in loot plundered from nation https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/928163116772478976 

واضح رہے کہ آج نیب ریفرنسز کے سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.