معاشی بحران اور مفلوج حکومت کے باعث جلد انتخابات ضروری ہیں، عمران خان

33

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور مفلوج حکومت کے باعث قبل ازوقت انتخابات نہایت ضروری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ عالمی بینک کے مطابق گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت نمایاں ابتری کا شکاررہی ہے، عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ پاکستان تقریباً سبھی بڑے معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدترین معاشی حکمت عملی کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے میں اضافے کی موجب رہے گی، اقتصادی نمو کی شرح بھی منفی اثرات کے زد میں رہے گی۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے (ن) لیگ کی جانب سے آفت زدہ معیشت کی حقیقت کھول دی ہے، بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور مفلوج حکومت کے باعث قبل ازوقت انتخابات نہایت ضروری ہیں، جمہوریت کی بقا واستحکام کے لیے قبل ازوقت انتخاب ہی مؤثرنسخہ ہیں۔

The World Bank, in a highly critical report, exposed the econ disaster created by PMLN. The Report warned that Pak’s macroecon conditions significantly worsened in the past 1 yr & heavy reliance on short-term foreign commercial loans wld create repayment issues for Pak.

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.