دل تھام کر بیٹھنا، اب ہماری باری ہے، مصطفیٰ کمال کا فاروق ستار کو جواب

22

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر پاک سرزمین پارٹی کے قائد مصطفی کمال نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔  مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر بذریعہ واٹس ایپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دل تھام کے بیٹھنا صاحب اب ہماری باری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کل پریس کانفرنس کریں گے جن کے ہمراہ پارٹی کے صدر انیس قائم خانی بھی ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کے بیان پر بھرپور جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ فاروق ستار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مہاجروں کی بے عزتی کی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.