پیپلز پارٹی شہید اور غازیوں کی جماعت ہے ، علی مدد جتک

28

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ جو لوگ آج ملک مختلف آف شور کمپنیوں میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کرپشن اورغیر جمہوری طریقے سے اقتدا رمیں آنے کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے ایک طرف مسلم لیگ(ن) پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں تو دوسری طرف دنیا جہاں کے صدور سے منت سماجت کر کے آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے درخواستیں کر تے ہیں عوام نے کرپشن ٹولے کو یکسر مسترد کر دیا ہے سیاسی اتحاد مفادات کے لئے نہیں بلکہ ملک وقوم کے لئے بنتے ہیں کراچی میں جو اتحاد نظرآیا وہ گھنٹوں میں ٹوٹ چکے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی زرینہ زہری نے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند جو گیزئی، سابق رکن صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ، ملک حمید کاکڑ، سردار سرور سلیمانخیل سمیت پارٹی کے دیگر رہنماءبھی موجود تھے زرینہ مری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، صوبائی صدر علی مدد جتک اور صوبائی کابینہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہیں اور باقاعدہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر تی ہوں اور یہ عہد کر تی ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور پروگرام کو گھر گھر پہنچاﺅنگی صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہید غازیوں کی جماعت ہے یہاں جو سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بناتے ہیں وہ کبھی بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور کراچی میں جو اتحاد بنا وہ گھنٹو ںمیں ٹوٹ چکا ہے پیپلز پارٹی کی بلوچستان میں آئندہ انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل ہے اور آئندہ انتخابات میں بڑی قوت بن کر ابھرے گی پیپلز پارٹی نا معلوم ایجنڈے پر نہیں بلکہ وہ نامعلوم ایجنڈے پر چل رہے ہیں جو عدلیہ پر حملہ آور ہے اور اپنے آپ کو بچا نے کے لئے عدلیہ کے خلاف سڑکوں پر ہے پیپلز پارٹی کبھی بھی غیر جمہوری اور غیر سیاسی قوتوں کا ساتھ نہیں دے گی بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرے گی آصف علی زرداری نے11 سال جیل کاٹے اور کیسز سے باعزت بری ہو گئے کسی بھی آ شور کمپنی میں نام نہیں ہے وہ ایک نڈر اور ایماندار سیاستدان ہے اور محب وطن لیڈر ہے جو لوگ الزام لگاتے ہیں وہ دوسری طرف ملاقات کے لئے درخواستیں بھی دیتے ہیں سب کا احتساب ہو نا چا ہئے کوئی بھی احتساب سے بالاتر ہے ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.