بلوچستان کے ضلع تربت سے 15 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

84

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع تربت سے 15 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت سے 30 کلو میٹر دور بلیدہ کے پہاڑی علاقے سے 15 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر تربت نے لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے جب کہ لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جن کی فوری طور پرشناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے افراد غیر مقامی معلوم ہوتے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے تمام لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے جہاں ان کی شناخت کا عمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.