پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے: نواز شریف

22

کوئٹہ: سابق وزیراعظم نوازشریف ایوب اسٹیڈیم میں پشتونخوا میپ کے جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔

میاں نوازشریف جب جلسے سے خطاب کے لیے آئے تو انہوں نے ڈائس پر موجود بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی آج ایوب اسٹیڈیم میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے لیے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی کی خصوصی دعوت پر میاں نوازشریف لاہور سے کوئٹہ پہنچے جہاں محمود خان اچکزئی نے ان کا استقبال کیا۔

ایوب اسٹیڈیم میں جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں، شرکا کے داخلے کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

جلسے سے قبل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اسپیشل سیکیورٹی ٹیم جلسہ گاہ پہنچی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.