بلوچستان کے مفادات پر کسی بھی قسم کی سودے بازی نہیں کی ، میر حاصل خان بزنجو

49

گوادر(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک نظریاتی، فکری اور جمہوری جماعت ہے اور کارکنان ہمارا بنیادی اثاثہ ہیں جہنوں ہردور میں ثابت قدم رہ کر پارٹی کی جدوجہد کو تحریک بخشی اس راہ میں ہمیں بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا لیکن ہمارے عزم اور استحکام میں ٹہراو¿ نہیں آیا بلکہ ہم بھر پور حوصلے اور استقامت سے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پہنچنے کے بعد پارٹی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے گلے شکوے سر آنکھوں پر لیکن ہمارا ضمیر صاف ہے اور بلوچستان کے مجموعی مفادات پر کسی بھی قسم کی سودے بازی نہیں کی ہے جو لوگ واویلا کررہے ہیں وہ سورج کو انگلی سے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر پانی بحران پر بھی ہم اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اس حوالے اب تک کئی اجلاس منعقد کرائے ہیں اور اس بحران کے خاتمہ کے لئے مختلف طریقوں پر بھی غور کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی معروف سرمایہ کار کمپنی اینگرو نے کارواٹ ڈیسالینیشن پلانٹ کو اپنے خرچہ پر چلاکر گوادر کو مفت پانی فراہمی کا عندیہ دیا ہے اینگرو کمپنی نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران پیش رفت کا بھی اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال الیکشن کا سال ہے ضلع گوادر کے ذمہ داران اور کارکنان اپنی سیاسی برتری کے لئے ابھی سے انہماک کا مظاہرہ کریں جو خامیاں اور کمزوریاں ہیں ان پر قابو پائیں تاکہ ضلع گوادر کی پارلیمانی سیاست سیاسی کارکنوں کی ابدی میراث بن جائیں۔ اجتماع میں پسنی، جیونی اور پشکان سمیت گوادر اور دیگر علاقوں کے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے پارٹی کے رہنماءمیر اشرف حسین اور ضلعی صدر فیض نگوری نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.