آئین کو مت چھیڑو خدارا ! یہ فیڈریشن برباد ہوجائے گی، محمود خان اچکزئی

118

کوئٹہ (جنرل رپورٹر) پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماراملک پاکستان جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے چپقلش کی وجہ سے بِحران کاشکار ہے . بلوچ پشتون کا عظیم رشتہ ہیں.ہم پاکستان کوبیس کروڑ لوگوں کا مادروطن سمجھتے ہیں.بیس سال تک میرا والد کوجیل میں ڈالا گیا تھا،لیکن خدا کی قسم میں نے اس کیلئے پنجابی سے نفرت نہیں کی.ہمارے بزرگ انگریزوں کے خلاف لڑے ہم سے وفاداری کا اور کیا ثبوت چاہتے ہیں..ہم ایک جمہوری پاکستان کی تشکیل چاہتے ہیں..اختلاف ہوتے ہوئے بھی ہم نے اس خطے کوبچاناہیں ، آئین کو مت چھیڑو، خدارا یہ فیڈریشن برباد ہوجائیگا.کسی بلوچ کے پاس تیسرے جوڑے کپڑے کا تصور نہیں ہے.ایک بھائی کے جیب میں چاقو نہیں چھوڑتا،لیکن دوسرے بھائی کو کلاشنکوف دیں کر کہتے ہیں کہ لوگوں کو قتل کرتے رہو.یہ ملک ہمارا ہیں،اس کے مالک ہم ہے یہاں پر وہی ہوگاجو بیس کروڑ لوگ چاہیے گئے..جمہوری پاکستان کیلے میں آخری حد تک نوازشریف کےساتھ ہیں.کرپشن پاکستان میں موذی بیماری ہے، ہر محکمے میں کرپشن ہیں..میں اس جنرل،جج اور صحافی کو سلوٹ کرتا ہو جو آئین کو مانتا..

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.