کوئٹہ چھاﺅنی میں گیس نے چار افراد کی جان لے لی

8

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے وسط میں واقع چھاﺅنی میں گیس سے دم گھٹ جانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے کوئٹہ میں سردی کی شدت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے اور جس کے باعث اکثر لوگ رات کو گیس بند کرنا بھول جاتے ہیں اسی اثناءمیں گزشتہ رات کوئٹہ کے وسط میں واقع چھاﺅنی کے رات کو گھر والے گیس کا چولہا جلتا چھوڑ دیا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دم گھٹنے کے چار افراد جاں بحق ہو گئے اور چاروں افراد کی تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔ صبح دیر سے اٹھنے پر تشویش کا باعث جب دروازہ توڑا گیا تو کمرے میں چار افراد دم گھٹنے سے دم توڑ چکے تھے لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.