کوئٹہ میں خون جما دینے والی سردی کا راج ، معلومات زندگی مفلوج

22

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے کئی علاقوں میں میں خون جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں آ گیا ،یخ بستہ ہواﺅں نے شہر میں ڈیرہ جما لیا ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 12 درجے نیچے گر گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ سردی کی لہر کئی روز تک جاری رہے گا ۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی حسب معمول گیس پریشر کی کمی کا رونا ہر جانب رویا جا رہا ہے ۔ لوگوں نے اس مسئلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئٹہ شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اسی وقت گیس پریشر میں کمی واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.