امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی پاکستان آمد

12

 اسلام آباد: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جیمز میٹس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر دفاع خرم دستگیرسے ملاقات کریں گے اور کثیر الجہتی امور پر گفتگو کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس مشرق وسطیٰ، مغربی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے 5 روزہ دورے پر ہیں۔ وہ مصراور اردن کے بعد پاکستان آئے ہیں۔

جیمز میٹس کے پاکستان پہنچنے سے قبل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے دھمکی دیتے ہوئے ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے ملک میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکا ان کے خاتمے کے لئے کچھ بھی کر گزرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہوں کےحوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگرد پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں سے افغانستان میں امریکی و اتحادی فوج پر حملوں میں ملوث ہیں، جبکہ پاکستان نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجودنہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.