دسمبر میں منفی 10 ڈگری، کوئٹہ میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

97

اسلام آباد :   دسمبر کی سردی نے قدم جمالیے، کوئٹہ، قلات اور زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ کراچی بدستور سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے اور یہ سلسلہ جمعہ تک رہے گا۔

قلات میں منفی 12، کوئٹہ میں منفی 10 اور زیارت میں منفی 8 ڈگری تک پارہ گر گیا۔ بلوچستان میں ریکارڈ سردی پڑنے سے نواحی علاقوں میں پانی جم گیا۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری رہا تاہم بلوچستان سے آنے والی سرد ہوائیں شہر قائد کو جمعے تک اپنی لپیٹ میں رکھیں گی۔

خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بھی سردی اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ یہاں موسم سرد اور صبح ہلکی دھند پڑنے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.