بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کہنا بہت خطرناک ہوگا، میئر لندن

10

لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ اگر امریکا کہتا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے تو یہ بہت خطرناک بات ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپٹل ٹاک’ کے میزبان حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر تحفظات ہیں، مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے لئے جاری امن مذاکرات کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا کہتا ہے کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے کہ تو بہت خطرناک ہے جب کہ فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر عالمی رہنما امریکی اعلان کی مذمت کرچکے ہیں۔

میئر لندن نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سیاست نہیں سمجھتے، ہمیں متحد ہو کر ٹرمپ کو پیغام دینا ہے کہ وہ غلطی پر ہیں اور ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.