ایف سی کی بلوچستان میں کارروائی، افغان خفیہ ایجنسی کا اہلکار گرفتار

32

 ایف سی نے بلوچستان میں موسی کالونی اور سنگن کے علاقوں میں کارروائی کے دوران افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے علاقوں موسی کالونی اور سنگن میں کارروائی کے دوران افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی کارروائی کے دوران سنگن کے علاقے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلیے گئے جب کہ ڈیرہ مراد جمالی اور ٹالی کے مکینوں نے اپنے ہتھیار ایف سی کے پاس جمع کروا دیے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.