صوبے میں جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے، قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی

37

کوئٹہ: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے لیکن جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے۔

قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی آرہی ہے، یہ سمجھیں تحریک عدم اعتماد آج سے ہی کامیاب ہوگی، بلوچستان سے بھی اب کہا جائے گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے جس کو کامیاب بنائیں گے جب کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی کامیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف اتحادی حکومت میں شامل ارکان نے ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے جسے منگل کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.