مخلوط حکومت چلانا اتنا آسان نہیں ،سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری

50

کوئٹہ(صباح نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہاہے کہ مخلوط حکومت چلانا اتنا آسان نہیں تاہم میری خواہش ہے کہ صوبے میں جمہوری عمل جاری رہے تاہم اقتدار سے زبردستی چمٹے رہنا میرا شیوہ نہیں ،اقتدار آنے جانے والی چیز ہے عوام نے مناسب سمجھتا تو ان کی خدمت جاری رکھوںگا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنا استعفیٰ گورنربلوچستان کو پیش کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سا بق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہاکہ میری خواہش ہے صوبے میں جمہوری عمل جاری رہے انہوں نے کہاکہ اقتدار سے زبردستی چمٹے رہنا میرا شیوا نہیں ہے تاہم اپنے ساتھیوں پر زبردستی مسلط نہیں ہوناچاہتا ،انہوں نے کہاکہ میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے صوبے کی سیاست خراب ہو ہم نے ہمیشہ جمہوری سیاست کی ہے اور آئندہ بھی جمہوری سیاست کا حصہ بن کر آگے بڑھیںگے ،انہوں نے کہاکہ کچھ دنوں سے محسوس کررہاتھاکہ میرے ساتھی اراکین میری قیادت سے خوش نہیں تھے انہوں نے کہاکہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے اگر عوام نے مناسب سمجھا تو عوام کی خدمت جاری رکھوںگا انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت چلانا اتنا آسان نہیں ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.