نیا قائد ایوان: کوئٹہ میں سیاسی رہنماﺅں کی بیٹھکوں میں اتحادی سر جوڑ کر بیٹھ گئے

30

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعلیٰ نواب ثنا ءاللہ زہری کے مستعفی ہوجانے کے بعد صوبے میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا کٹھن مرحلہ سیاسی جماعتوں کے لئے اگلا امتحان ہوگا اس حوالے سے کوئٹہ میں سیاسی رہنماﺅں کے بیٹھکوں میں اتحادی سر جوڑ کر بیٹھ گئے ان بیٹھکوں میں نئے اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری رہا ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نئے قائد ایوان کے لئے مسلم لیگ نون کے میر عاصم کرد گیلو ، سردار صالح بھوتانی اور مسلم لیگ ق کے میر عبدالقدوس بزنجو بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.