امریکا نے جہاد کے تصور کو مرضی کے مطابق استعمال کیا، دفتر خارجہ

48

اسلام آباد:  ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی امریکی پالیسیوں کا کیا دھرا ہے۔ کوئٹہ میں حالیہ دھماکے میں افغانستان میں موجود دہشتگرد ملوث ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی سیٹیلائٹس کا جاسوسی کیلئے استعمال بے نقاب کر دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے پوری دنیا میں دہشت گردی کو امریکی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دھماکا افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں نے کیا، معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت میں مغربی ممالک نے جہاد کے تصور کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا۔ اس طریقہ سے مسلم ممالک سے لوگوں کو سوویت یونین کے خلاف لڑنے کیلئے بھرتی کیا گیا۔ آج جو دہشت گردی اور انتہا پسندی پاکستان میں نظر آتی ہے، یہ براہ راست طور پر امریکی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ آج یہ خطرہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔

انہوں نے امریکا کے پاکستان سے حالیہ رابطوں کی تفصیلات بتانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے سخت بیان امریکی دھمکیوں کی وجہ سے دیا تھا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کا امریکا کے حوالے سے بیان ایک خاص تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امریکی الزامات اور یکطرفہ طور پر سیکیورٹی تعاون معطل کرنے پر اپنی جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت 12 جنوری کو 31 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان میں جاسوسی کے آلات بھی نصب ہیں۔ بھارتی حکومت خلائی ٹیکنالوجی کے عسکری استعمال سے گریز کرے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.