سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہورہا ہے، نواز شریف

6

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک)  نا صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں گیم چینجر ثابت ہورہا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے جاتی عمرہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مثالی دوستی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے اور ہم اس مثالی دوستی کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، سی پیک ناصرف پاکستان بلکہ خطے میں گیم چینجر کے طور پر ثابت ہورہا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.