نئے وزیراعلیٰ کےلئے چیلنج زیادہ اور وقت کم ہے: اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع

15

کوئٹہ(اے اےن اےن) اپوزےشن لےڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ماضی کو نظر انداز کرکے آنےوالے وقت کےلئے کام کرنے کی ضرورت ہے خوشی کا مقام ہے کہ جمہوری طرےقے سے ہم نے جو سابقہ حکومت کےخلاف تحرےک چلائی اس مےں پشتونخوا اور نےشنل پارٹی کے دوستوں نے بھی ساتھ دےا نئے وزےراعلیٰ کےلئے چےلنج زےادہ اور وقت کم ہے ‘اپوزےشن ماضی کی طرح موجودہ دور مےں بھی حکومت کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے مثبت تنقےد کرےنگے ‘ےہ بات انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی اجلاس کے بعد مےڈےا سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ ماضی کے برعکس موجودہ تحرےک مےں مےڈےا نے جو کردار ادا کےا ہم ان کو مبارکباد پےش کرتے ہےں اور امےد رکھتے ہےں کہ بلوچستان کے بے شمار مسائل اور چےلنجز کے خاتمے کےلئے مےڈےا ساتھ دےنگے انہوں نے کہاکہ سب سے خوشی کی بات ےہ ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کےلئے بلوچستان کے تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر نئے قائد اےوان کو بلوچستان کی سرزمےن پر منتخب کےا کےونکہ اس سے قبل جو حکومت بنی وہ بلوچستان کی بجائے رائےونڈ اور مری مےں بنا ےہی وجہ تھا کہ حکومت ناکام رہی اور عوام کے مسائل حل نہےں کرسکے انہوں نے کہاکہ مری مےں جس حکومت کو منتخب کےا وہاں غےر آئےنی معاہدے بھی ہوئے تھے جن کا ثبوت پانچ سال مےں ےہ تےسرا وزےراعلیٰ ہے انہوں نے کہاکہ آج مےڈےا کی توسط سے بلوچستان کے عوام کو ےہ خوشخبری دےنا چاہتا ہوں کہ کل تک ہم موجودہ حکومت کو نااہل اور ناکام قراردےتے تھے آج انہی جماعتوں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نےشنل پارٹی نے پارٹی پالےسی چھوڑ کر جمہوری عمل مےں ہمارے ساتھ شامل ہوئے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کی چارسالہ کارکردگی ناکام ترےن رہی جس سے عوام بھی ماےوس رہے امےد ہے کہ نئے قائد اےوان مےر عبدالقدوس بزنجو کی قےادت مےں بننے والی کابےنہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کےلئے بھرپور کردار ادا کرےں نہ ہونے کی صورت مےں اپوزےشن جماعتےں حکومت کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے مثبت طرےقے سے تنقےد کا سلسلہ جاری رکھےں گے ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.