بھارت کو اگر شک ہے تو آزما ہے جلد شبہ دور کر دینگے : خواجہ آصف

39

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کی جوہری صلاحیت سے متعلق بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنرل کا بیان جوہری تصادم کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے انتہائی غیر سنجیدہ بیان دیا گیا، اس قسم کا بیان انہیں زیب نہیں دیتا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری تصادم کی پیش کش کے مترادف ہے، اگر ان کی یہی خواہش ہے تو ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہمارے عزم کو آزما کر دیکھ لیں، انشاء اللہ بھارتی جنرل کا شک و شبہ جلد دور ہو جائے گا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.