نومنتخب و زیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی کابینہ میں شامل صوبائی وزراءکے محکموں کا اعلان

52

کوئٹہ(این این آئی)نومنتخب و زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی کابینہ میں شامل صوبائی وزراءکے محکموں کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی صوبائی کابینہ میںشامل 14وزراءکے محکموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق میر طاہر محمود خان کو تعلیم ، سردار سرفراز چاکر ڈومکی کو فشریز ، نواب جنگیز خان مری کو ایری گیشن اینڈ انرجی ، میر سرفراز احمد بگٹی کو ہوم اینڈ ٹرائبل افیئر اورپی ڈی ایم اے ، شیخ جعفر خان مندوخیل کو ایگریکلچر کواپریٹو ،میر عبدالماجد ابڑو کو صحت، راحت فائق جمالی کو لیبر اینڈ پاور اور انڈسٹریز اینڈ کامرس ،میر غلام دستگیر بادینی کو لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ اور اربن پی اینڈ ڈی ، سید محمد رضا کو لاءاینڈ پارلیمنٹری افیئر پراسیکیوشن ، فاریسٹ، ولڈلائف ،لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، میر محمد عاصم کرد گیلو کو سی اینڈ ڈبلیو ، منظوراحمد کاکڑ کو ریونیو ، پرنس احمد علی کو سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انوائرمنٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.