‘طالبان پاکستان نہیں امریکا نے بنائے، مجاہدین کی مدد کیلئے پاکستان کو مجبور کیا’

42

نیویارک:  بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ طالبان پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنائے، امریکہ نے مجاہدین کی مدد کیلئے پاکستان کی ریاست کو مجبور کیا۔ انہوں نے کہا بینظیر بھٹو نے صدر بش کو نجی لشکر بنانے سے منع کیا تھا۔

چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکی ٹی وی فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکہ نے افغان جنگ میں پاکستان کو زبردستی دھکیلا۔ انہوں نے کہا دہشتگردوں نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کا قتل کیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے کم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا افغانستان کا 75 فیصد علاقہ آج بھی افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں، افغان، امریکا اور نیٹو فورسز ملکر بھی افغانستان میں دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے۔

بلاول بھٹو نے کہا امریکا توقع کرتا ہے کہ پاکستان تن تنہا دہشتگردی کا خاتمہ کرے، صدر ٹرمپ نے 30 ارب ڈالر کا طعنا دے کر پاکستانیوں کے دل دکھائے، امداد نہ دینا امریکہ کا حق ہے لیکن کولیشن سپورٹ فنڈ کیسے روکا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.