ایم کیو ایم کے دھڑے ضد پر قائم، اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان

18

کراچی: ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں نے اپنی اپنی ٹیمیں میدان میں اتارنے کا اعلان کر دیا۔ فارو ق ستار کے امیدواروں میں کامران ٹیسوری، خواجہ سہیل منصور، فرحان چشتی شامل ہیں۔ فاروق ستار نے لچک دکھا دی، آج شام بہادر آباد آ کر اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق، امید ہے معاملات بہتر ہونگے۔


فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو


فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ٹیم کے طور پر آگے چلنے کی تیاری کر رہے ہیں، فیصل سبزواری سے گزشتہ رات بات ہوئی تھی، انھیں کہا تھا کہ آپ بھی امیدواروں کے فارم جمع کرا دیں۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے 4 امیدواروں کے نام فائنل کر لیں گے، سب نے ان کو نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کامران ٹیسوری جنرل نشست پر امیدوار ہونگے، احمد چنائے، فرحان چشتی امیدوار ہونگے، حسن فیروز بھی امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا اجلاس کی صدارت میں کوئی جھگڑا نہیں، اجلاس کی صدارت میں ہی کروں گا۔


شبیر قائم خانی سینیٹ الیکشن سے دستبردار


دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما شبیر قائم خانی نے سینیٹ الیکشن سے دستبرادری کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراونگا، رابطہ کمیٹی نے فارم جمع کرانے کا کہا مگر میں نے منع کر دیا، میرا ضمیر مطمئین ہے، پارٹی کیلئے خدمات انجام دیتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا فاروق ستار ہمارے سربراہ ہیں، ان کا احترام کرتے رہیں گے، 3 دن سے کرب میں تھا، پارٹی کے تمام اجلاس میں شرکت کرونگا۔


فیصل سبزواری کی میڈیا سے گفتگو


فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ ہم نوٹوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، سندھ میں سینیٹ کی نشستوں کی بولی لگتی ہے، سینیٹ کی نشست کےلیے لوگ 25، 25 کروڑ دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی بلند و بالا فصیلے پر نقب زنی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم عدم تشدد کی سیاست کی بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تین دن سے یہاں موجود ہیں، مزید چار روز بھی بیٹھ سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے، ایم کیوایم کارکنوں کو مایوسی سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا ایک شخص کو سینیٹ بھیجنے کی ضد کی جا رہی ہے، کنوینر اور ڈپٹی کو صوابدیدی اختیارات حاصل نہیں۔ ان کا کہنا تھا پارٹی آئین کے تحت رابطہ کمیٹی سادہ اکثریت سے فیصلہ کرسکتی ہے، فاروق ستار کی باتیں کامران ٹیسوری کے گرد گھومتی ہیں، کامران ٹیسوری کی فرمائش ماننے سے انکار کرتے ہیں۔


عامر خان کی فاروق ستار سے گزارش


دوسری جانب بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار بھائی سے گزارش ہے کہ بہادر آباد آجائیں، ہم فاروق ستار کی مشاورت سے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ناموں کا اعلان بحالت مجبوری کیا تھا، فاروق ستار یہاں آئیں اور قوم کو اس کرب سے نجات دلائیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.