فیصل آباد:ملبوسات اسٹور کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف، 2 ملازمین گرفتار

29

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع ملبوسات کے ایک مشہور برانڈ کے اسٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کا مقدمہ اسٹور مالک اور منیجر سمیت چار افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز ایک نوجوان کی شکایت پر پیپلز کالونی میں واقع ملبوسات کے اسٹور پر چھاپہ مارا تھا اور خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے کے الزام میں 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔

ٹرائی روم میں رکھے ڈبے کے اندر لگا ہوا خفیہ کیمرہ—۔جیو نیوز اسکرین گریب

پولیس ذرائع کے مطابق ملبوسات اسٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے کا مقدمد تھانہ پیپلز کالونی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں اسٹور کے مالک، اسٹور مینجر اور دیگر 2 ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے 2 ملازمین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق  تفتیش کی روشنی میں مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.