عمران خان کا عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

35

عمران خان نے عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا عابد باکسر نے شہباز شریف کے کہنے پر قتل کرنے کا اعتراف کیا، شہباز شریف نے عابد باکسر کو مروانے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا سبزازار میں 5 نوجوانوں کو پولیس کے ہاتھوں مار دیا گیا، سپریم کورٹ ایسے لوگوں کو مافیا کہتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم خوش ہے کہ سپریم کورٹ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف مافیا سپریم کورٹ پر حملے کر رہا ہے، قوم ان لوگوں سے تنگ آئی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے کسی بھی حصے میں شریف برادران جلسے کریں، چیلنج کرتا ہوں اگلے روز اس ہی جگہ پر 2 سے 3 گنا بڑا جلسہ کروں گا۔ انہوں نے کہا مشال خان کو منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.