سینیٹ الیکشن: پنجاب، پختونخوا سے 34، 34، سندھ سے 47، بلوچستان سے 28 امیدوار

19

 سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے 34، 34، سندھ سے 47 اور بلوچستان سے 28 امیدوار میدان میں ہیں۔

نون لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار، آصف کرمانی، کامران مائیکل اور نزہت صادق پھر سینیٹر بننے کو تیار ہیں۔ مشاہد حسین، سعدیہ عباسی، مصدق ملک، ہارون اختر، رانا مقبول، فاروق خان، شاہین بٹ، حافظ عبدالکریم، اسد جونیجو، صابر شاہ، میر افضل مندوخیل اور بابو سرفراز جتوئی بھی نون لیگ کی جانب سے میدان میں ہیں۔

عمران خان نے چودھری سرور اور عندلیب عباس کو پنجاب کے محاذ پر اتار دیا ہے۔ کے پی سے فیصل جاوید، میجر فدا حسین، اعظم سواتی، ڈاکٹر مہر تاج روغانی، خیال زمان اورکزئی اور ایوب آفریدی میدان میں ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.