کوئٹہ :کوچ کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق

15

کوئٹہ : کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ لکپاس کے قریب الٹنے سے بچی اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ لکپاس کے قریب پھسل کر کھائی میں جاگری جس کے باعث ایک 8 سالہ بچی اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ، جن کو اطلاع ملنے پر ایمبولینسز اور لیویز کی گاڑیوں میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ کوچ کو کھائی سے نکالنے کے لئے کرین کی مدد لی گئی تاہم امدادی کارروائی میں تاریکی کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.