ردالفساد: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کا ایکشن، 1 دہشتگرد ہلاک، گیارہ گرفتار

30

کوئٹہ:  آئی ایس پی آر کے مطابق, ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی ) بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقہ کاہان میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق ملک بھر میں جاری رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کوئٹہ، شیرازئی، سبی اور کاہان کے علاقوں میں کئے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گردی ہلاک جب کہ 11 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران آر پی جی راکٹس، سب مشین گنز اور مائنز سمیت اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.