جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کیلئے قانون سازی کرلی، احسن اقبال

31

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے متعلق قانون سازی کرلی گئی ہے۔

جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں احسن اقبال نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااعلامیہ نہیں آجاتا اس پربات نہیں کرنی چاہیے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام ہدایات پر عملدرآمد کرلیا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے  لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے، یہ اقدامات کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیے کیے ہیں۔

احسن اقبال نے جماعت الدعوۃ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے متعلق قانون سازی کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.