آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، آصف زرداری

39

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ایوان صدر ۔وزیراعظم ہاوس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے۔

ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے خارجہ امور پر کوئی توجہ نہیں دی جس سے بے شمار مسائل پیدا ہوئے۔ حکومت نے معیشت تباہ کر دی، پیٹرول پر عوام سے 40 روپے فی لیٹر ٹیکس لیا جاتا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب ایوانِ صدر اور وزیرِ اعظم ہاؤس میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزیرِ اعلیٰ اور گورنرز بھی جیالے ہوں گے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.