نہال ہاشمی کی کل رہائی کا امکان،کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت

30

اسلام آباد: سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی کل رہائی کا امکان ہے اور سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کیگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ جیل کی سزاکل ختم ہورہی ہے جبکہ لیگ رہنماﺅں نے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نہال ہاشمی کو ججز کو دھمکی آمیز تقریر پر توہین عدالت میں یکم فروری کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ نہالہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی تھی مگر عدالت عظمیٰ نے ان کی غیر مشروط معافی کو مسترد کردیا تھا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.