چیئرمین سینیٹ کا اسلام آباد سے لاہور تک ٹرین کا سفر

44

لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر کرنے کے لیے ریلوے کا انتخاب کیا، اور سفر سے محظوظ ہوئے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ محکمہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے لاہور کے سفر کے لیے ٹرین کے انتخاب پر ان کا شکر گزار ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا لاہور میں پاکستان ریلویز کے محمد جاوید انور اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان سرفراز ڈوگر نے استقبال کیا۔

پاکستان ریلویز کی انتظامیہ نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا جبکہ وفاقی وزیر کی ہی ہدایت پر انہیں مکمل پروٹوکول کے ساتھ اضافی سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.