کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

8

کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے عیسی نگری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔

پولیس کے مطابق عیسی نگری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گلی میں کھڑے افراد پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سیمیول اور اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ باقی 5 افراد زیر علاج ہیں۔

واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔ لواحقین نے واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر لاشیں ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.