وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں، کچھ بھی کہہ سکتے ہیں: چیئرمین سینیٹ

9

لاہور:  چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں، کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزار اقبال پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور پاکستان کا دل، میرا دل پاکستان کےساتھ ہے، ابھی کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جو ناپسندیدہ ہو۔

دریں اثناء چئیرمین سینٹ نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادروں چڑھائی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے لئے پہنچے تو رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ چیئرمین صادق سنجرانی نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات لکھے اور شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یاد رہے صادق سنجرانی اتوار کو بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے تھے اور چئیرمین سینٹ بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ لاہور تھا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.