جتنی مرضی زبان بندی کرلیں جیت ہماری ہوگی: نوازشریف

11

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہےکہ میری زبان بندی کی گئی لیکن یاد رکھیں جتنی مرضی زبان بندی کرلیں جیت ہماری ہوگی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ عوام کی بات نہ سنی گئی تو بڑے پیمانے پر انتشار دیکھ رہا ہوں، دنیا بدل گئی ہے ہمیں بھی بدلنا ہوگا، پرانی غلطیاں نہیں دہرانا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر مہذب پابندیاں نہیں لگائی جاسکتیں، لوگوں کی زبان بندی کی گئی، میری بھی زبان بندی کی گئی، ہم کسی کی زبان بندی نہیں کرسکتے، یاد رکھیں جتنی مرضی زبان بندی کرلیں جیت ہماری ہوگی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا عدالتی فیصلے میں بتایا جائے کہ عدلیہ کے خلاف بات کرنے کا کیا مطلب ہے؟ بات کے بعد تحفظ کی گارنٹی نہیں ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ہمیں چھوڑ کر جانے والےہمارے تھے ہی نہیں، آج جتنے محب وطن ہیں وہ غدار ہیں، میں چاہتا تھا کہ سب مل کر چلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں ہم نے رائے ونڈ روڈ کشادہ کرنے کا حکم دیا جس پر نیب کیس بن گیا، 1990میں موٹروے شروع ہوئی اس پربھی ریفرنس بننا چاہیے، ایٹمی دھماکے کیے اس پر بھی میرے خلاف ریفرنس بنادیں۔

(ن) لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ افسوس کہ ملک میں دھرنے کرائے گئے، ہم نے درگزر کیا سمجھوتہ نہیں کیا اور جو درگزر کیا اس پر افسوس نہیں، دوسری طرف بھی درگزر کرنا چاہیے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ فاٹامیں عوام کو حقوق ملنے چاہئیں، مسائل حل کرنے چاہیئں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.