کوئٹہ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس تباہی سے بچ گئی

19

کوئٹہ:  کوئٹہ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ 2 فٹ ٹریک تباہ ہو گیا جبکہ دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا، جعفر ایکسپریس تباہی سے بچ گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے تیرہ میل دشت کے علاقے سپزنڈ کے قریب ریلوے کو نامعلوم دہشت گردوں نے بارودی مواد سے اڑا دیا جس سے 2 فٹ ٹریک تباہ ہوگیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک پر نصب دوسرے بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ جو ایک پریشر کیکر میں نصب تھا جس کا 20 کلو تھا، ٹر یک سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین گزرنی تھی۔ جو تباہی سے بچ گئی۔ ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرین کو 2 گھنٹوں کی تاخیر سے منزل کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.