خضدار: تیز رفتار کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 35 زخمی

44

خضدار: بلوچستان کے علاقے خضدار کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر مسافروں سے بھری تیز رفتار کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 35 شدید زخمی ہو گئے جنہیں خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جنہیں شناخت کے بعد لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.