نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس، وزیراعظم کی شرکت

57

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شرکا نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی منیر ہاؤس پہنچے جہاں میاں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔ مشاورتی اجلاس میں مریم نواز، آصف کرمانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکوانٹرویو میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کوقتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصرکہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کوقتل کردیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.