نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کا اجلاس طلب

43

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں نگراں وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکت کے لیے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان اور دیگر قیادت اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نگراں وزیراعظم سے متعلق پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس کے دوران نگراں وزیراعظم کے ناموں پر غور ہوگا جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.